پھول اورخوشبو انسانی زندگی کوتروتازہ رکھنے میں بہت اہم ہے،ڈاکٹربشیرچوہدری

منگل اپریل 21:53

ملتان۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) قائم مقام وائس چانسلربہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹربشیراحمدچوہدری نے کہاکہ پھول اورخوشبو انسانی زندگی کوتروتازہ رکھنے میں بہت اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

آربوری کلچرل ونگ بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام فلاورشو 2018ء کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انسان کو جمالیاتی طورپربہارکاموسم بہت پرکشش محسوس ہوتاہے، ہررنگ اورخوشبو سے مہکتے ہوئے پھول انسان کے مزاج پربھی بہت اثرات چھوڑتے ہیں جبکہ ماحول کی خوبصورتی اورماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہمیں خودبھی اوراپنے طلباء وطالبات کوبھی نصیحت کرنی چاہیے کہ اپنے اپنے دائرہ کار میں پودوں اورپھولوں کی پرورش اپنی معاشرتی ذمہ داری کے طورپرکریں ۔

فلاورشو میں پہلاانعام شعبہ فزکس ،دوسرانعام شعبہ ایڈوانسڈمیٹریل سائنس اورانسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈفنانس اورتیسرا انعام شعبہ بیالوجی وفارمیسی نے حاصل کیا۔ہاسٹلز میں عائشہ ہال نے پہلا،مریم ہال نے دوسرا ورخدیجہ ہال نے تیسرانعام حاصل کیا۔فنی تعلیمی شعبہ میں ایگری کالج ہارٹی کلچرنے پہلا فیکلٹی آف ویٹرنری سائنس نے دوسرا اورانجینئرنگ کالج نے تیسراانعام حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :