میپکو ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری

منگل اپریل 21:54

ملتان۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر محمود احمد خان نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سُنیں۔

(جاری ہے)

کھلی کچہر ی میں کُل25صارفین نے اپنی شکایات پیش کیں جن میں ملتان سرکل کے محمد جاوید ہاشمی ،محمد عدنان نے جرمانہ بل، محمد قیصر جاوید ،مظہر عباس، محمد مرید ، چوہدری محمد حسین ،محمدنواز اور ثریا جبین نے بل کی اقساط، محمدا ختر، سکندرعلی ، عبدالوحید ، محمد یارنے بل درستگی، محمد یوسف نے نئے کنکشن کی فراہمی، محمد یوسف کھمبوں کی تبدیلی، محمد افضل نے تاروں کی شفٹنگ، ریاض احمد نے میٹر تبدیلی، صفدر علی نے ٹرانسفارمر کی تنصیب، عبدالتقی(وہاڑی) نے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب،چوہدری محمد منظور ، محمد علی، محمد طاہر(خانیوال) نے بل درستگی، ذکاء اللہ (احمد پور ایسٹ) نے بل کی اقساط، افتخاراحمد (لیہ) نے کھمبوں کی تنصیب، محمد رفیق (میاں چنوں ) نے بل درستگی کی درخواستیں پیش کیں ان درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کردئیے گئے ۔