رواں مالی سا ل کے دوران 2722نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزنصب کئے

منگل 24 اپریل 2018 21:54

ملتان۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، سسٹم اپ گریڈیشن کی توسیع اور نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی کے لئے رواں مالی سال 2017-18؁ء کے دوران مختلف استعدادکارکے 2722نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں جس سے میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد ایک لاکھ59ہزار677ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں 10KVAکی6، 15KVAکی6،25KVAکی1701،50KVAکی621، 100KVAکے 211 ،200KVA کی137، 400KVAکی23اور630KVAکی15ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں ۔ جولائی2017؁ء تامارچ2018؁ء کے عرصہ میں میپکو ملتان سرکل میں394،ڈیرہ غازی خان سرکل میں244،وہاڑی سرکل میں361، بہاولپور سرکل میں 378، ساہیوال سرکل میں469، رحیم یار خان سرکل میں246، مظفرگڑھ سرکل میں 129، بہاولنگر سرکل میں 277اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف استعدادکار کے 224ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :