پارکس کی سکیورٹی کو محدود ذرائع کے باوجور بہتر رکھنے کی کوشش کر رہے،صاحبزادی وسیمہ عمر

منگل 24 اپریل 2018 21:54

ملتان۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایماندار اور محنتی ملازمین اداے کا اثاثہ ہیں، ادارے کے بہتر مستقبل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نیشنل انشورنس کمپنی کے وفد سے ملاقات میں کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پارکس کی سکیورٹی کو محدود ذرائع کے باوجور بہتر رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈوگر پارک میں سکیورٹی گارڈز اور مالیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلحہ اور دیگر سامان کی کمی کے بوجود ملازمین جفا کشی سے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس بقاء محمد جام اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد حمزہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :