درینہ رنجش پر مخالفین نے کلہاڑی کے وار کر کے 11سالہ بچے کو قتل کردیا

منگل 24 اپریل 2018 21:54

قصور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) نواحی علاقہ فتح کلاں میں پرانی رنجش پر مخالفین نے کلہاڑی اورسوٹوں کے وار کر کے 11سالہ بچے کو قتل جبکہ اس کے ماں باپ کوشدید زخمی کر دیا،تفصیلات کیمطابق خانہ بدوش گھپو اپنی بیوی تاجو اور گیارہ سالہ بیٹے اقبال کے ساتھ اپنے گھر موجود تھا کہ ملزمان مولاداد،،جعفر اور یسین وغیرہ پانچ افراد نے اچانک آکر کلہاڑی اور سوٹوں سے حملہ کر دیا جس سے گیارہ سالہ اقبال کلہاڑی کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ گھپو اور تاجو بی بی زخمی ہو گئے ، پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے مابین پرانی دشمنی چلی آرہی تھی ،پولیس تھانہ کنگن پور نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔