راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو سات لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار

منگل اپریل 21:54

قصور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) قصورکے گردونواح میں راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے سوا سات لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی،تفصیلات کے مطابق پتوکی شوگر ملز کا کیشیئر حافظ محمد ادریس اپنے ڈرائیور آصف کے ساتھ کار میںبنک سے رقم نکلوا کر واپس ملز آرہا تھا، جب وہ ملزکے قریب پہنچا تو دو موٹرسائیکل سواروں نے ان سے پانچ لاکھ نوے ہزار کی رقم لوٹ لی اورفرار ہوگئے، اسی طرح امیر کالونی مصطفی آباد کے قریب واقع پٹرول پمپ سے ملحقہ پان سگریٹ کی دوکان کے مالک تنویر سے دو ڈاکو ایک لاکھ ستائس ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے ، پولیس مصروف کا رروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :