نیب کو شکست! کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا

منگل 24 اپریل 2018 21:57

نیب کو شکست! کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر ضمانت منسوخی کیلئے قومی احتساب بیورو کی درخواست خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے سماعت کے دور ان استفسار کیا کہ یہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کون سے والے ہیں احتساب بیورو نیب کے وکیل نے کہا کہ یہ کیپٹن صفدر وہی ہیں جن کے خلاف احتساب عدالت میں کیس چل رہا ہے، کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزم ہے، احتساب عدالت نے 19 ،ْ09 ،ْ17 کو طلب کیا۔

نیب کے وکیل نے بتایا کہ کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کیپٹن صفدر بیرون ملک تھے۔ وکیل نیب نے کہا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں 2 اکتوبر2017 کو پیش ہوئے، حسن نواز، حسین نواز، کیپٹن صفدر اور مریم نواز 2 اکتوبر کو پیش نہیں ہوئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی ہے، سپریم کورٹ مداخلت کیوں کرے، کیپٹن صفدر پیش ہو رہے ہیں، کیپٹن صفدر بھاگ تو نہیں رہے۔سپریم کورٹ نے کیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست خارج کر دی۔