Live Updates

من گھڑت الزامات لگانے ،سینیٹ ٹکٹ کی بندربانٹ پرایم پی ایز کو عمران خان اوروزیراعلیٰ کو شوکازنوٹس دیناچاہئے ، انجینئر امیر مقام

ایم پی ایز عمران خان اور وزیراعلی سے پوچھیں کن امیدواروں کو کتنی قیمت پر ٹکٹ سے نوازا گیا، خیبرپختونخوا کے عوام پنجاب جیسی ترقی کیلئے لیگی قیادت کی راہ تک رہے ہیں، ورکرز کنونشن سے خطاب

منگل 24 اپریل 2018 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ من گھڑت الزامات لگانے ،سینیٹ ٹکٹ کی بندربانٹ پرایم پی ایز کو عمران خان اوروزیراعلیٰ کو شوکازنوٹس دیناچاہئے ، ایم پی ایز عمران خان اور وزیراعلی سے پوچھیں کن امیدواروں کو کتنی قیمت پر ٹکٹ سے نوازا گیا ۔

بڈھ بیر پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخواکے عوام پنجاب جیسی جبکہ پشاورکے عوام لاہورکی مانند ترقی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت کی راہ تک رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس حلقے کاپہلے بھی مینڈیٹ لئے بغیربلاامتیازخدمت کی ہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکریںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشاورکے عوام کوپشاورجیسے پھولوںکے شہرکوکھنڈرات میںتبدیل کرنیوالوںکااحتساب کرناچاہئے جس کیلئے وہ عام انتخابات میںشیرپرمہرلگاکرپشاورکودوبارہ پھولوںکاشہربنانے میںاپناکرداراداکریں۔ انہوں نے کہا کہ من گھڑت الزامات لگانے ،سینیٹ ٹکٹ کی بندربانٹ اورمیرٹ کے برعکس ٹکٹ دینے پرایم پی ایز کو عمران خان اوروزیراعلیٰ کو شوکازنوٹس دیناچاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز عمران خان اور وزیراعلی سے پوچھیں کن امیدواروں کو کتنی قیمت پر ٹکٹ سے نوازا گیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نظریاتی اورحقیقی ورکروںکوبھی عمران خان کیخلاف شوکازنوٹس جاری کرناچاہئے کہ کس بنیادپرچیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے ووٹ دیاگیاورنہ تحریک انصاف کے کارکن 2018میںعمران خان اوروزیراعلیٰ کاخودووٹ کے ذریعے احتساب کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات