وزیراعظم اور وفاقی وزراء بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی ہی نہیں پورا سندھ غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا شکار ہے جھوٹے دعوئے کرنے والے عوام سے معافی مانگیں ،ثروت اعجاز قادری

منگل 24 اپریل 2018 21:57

وزیراعظم اور وفاقی وزراء بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معیشت کو تباہ کرنے کیلئے غیر اعلانیہ بجلی کی آنکھ مچولی فارمولے کی ڈور ملک دشمن عناصر سے ملتی ہے ،وفاقی حکومت وزیراعظم اور وفاقی وزراء بجلی لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے کے دعوئے کرتے نہیں تھکتے ،کراچی ہی نہیں پورا سندھ غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا شکار ہے ،جھوٹے دعوے کرنے والے عوام سے معافی مانگیں ،توانائی کے بحران کیلئے عملی کام کریں ،پانچ سالہ دور اقتدار مکمل کرنیوالے دیکھ لیں بجلی کی لوڈشیڈنگ اورتوانائی کے بحران 2013کی طرح موجود ہے ،بجلی کی قیمتوں اضافے ،اووربلنگ کرکے سود سمیت عوام سے رقم وصول کی جارہی ہے ،چیف جسٹس پورے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا از خود نوٹس لیں ،عوام عدلیہ سے کافی امیدیں وابسطہ کئے ہوئے ہیں ،واپڈا ،نیپرا اور کے الیکٹرک کی من مانیوں سے عوام کو نجات دلائی جائے ،یہ کیسی جمہوریت ہے عوام سے بجلی کی مدمیں رقم وصول کرنے کے بجائے عوام کو پریشان کیا جارہا ہے ،ملک کو بھنور سے نکالنا ہے تو بیرونی مدخلت کو مسترد اور میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنا ہوگی ،عوام کے مسائل سے حکمرانوں آگاہ کررہے ہیں مگر پھر بھی عوام کو پینے کا پانی تک مہیا نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوریت کا راگ الاپتے نہیں تھک رہی مگر عوام کو جمہوری حقوق مہیا بھی نہیں کررہی ہے ،حکمرانوں کا رویہ آمرانہ ہے جس سے جمہوری قدروں کو نقصان پہنچ رہا ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک کوترقی کی طرف گامزن اور مستحکم کرنے کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔