سیشن کورٹ میں پیشی سے واپس گھر جانے والے باپ بیٹا پر مسلح افراد کی فائرنگ، بیٹا جاں بحق، باپ زخمی

منگل 24 اپریل 2018 21:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) تھانہ سی سیکشن کی حد مدرسہ منزل گاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیشن کورٹ پیشی سے واپس گھر جانے والے سلامت کھوکھر اور اسکے بیٹے آصف کھوکھرپر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سلامت کھوکھر شدید زخمی جبکہ اسکا بیٹا آصف کھوکھر سر پر گولیاں لگنے سے موقع پر جانبحق ہو گیا فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کو طبی امدا د کیلئے سول اسپتال پہنچایا گیا جانبحق ہونے والا شخص سول اسپتال کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :