سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریض کو بیڈ نہ دینے کیخلاف سلطان پور کے مکینوں چاچڑ برادری کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 24 اپریل 2018 21:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریض کو بیڈ نہ دینے کے خلاف پنو عاقل کے علاقے سلطان پور کے مکینوں چاچڑ برادری کے افراد جعفر چاچڑ ، رحمت چاچڑ ، ربنواز و دیگر نے احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پیارو ولد جعفر روڈ حادثے میں زخمی ہو گیا تھا علاج کیلئے سکھر سول اسپتال پہنچے لیکن یہاں تو پنو عاقل کے اسپتالوں سے بھی حالت ابتر ہے مریض کو علاج کیلئے داخل تو کر لیا ہے لیکن مریض کو بیڈ بھی نہیں دیا گیا جو انتہائی افسوس کی بات ہے سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کیلئے طبی امداد فراہمی کیلئے بلند و بانگ دعوے تو کر رہی ہے لیکن اس پر کسی قسم کا عملدرآمد نہیں ہوتا مظاہرین نے بالا حکام سے طبی امداد فراہمی کا مطالبہ کیا مریض اور تیماداروں کے احتجاج کی اطلاع پر اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر مریض کو بیڈ دیکر مریض سے معذرت کر لی جس پر مظاہرین نے پر امن طور پر اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :