بلوچستان ہائی کورٹ نے گندم خوردبرد کیس میں محکمہ خوراک کے سابق گودام انچارج حسین آفریدی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت منظورکرلی

منگل اپریل 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے گندم خوردبرد کیس میں محکمہ خوراک کے سابق گودام انچارج حسین آفریدی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت منظورکرلی،،بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے گندم خوردبرد کیس میں سابق گودام انچارج حسین آفریدی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا،آج فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ نے کیس میں گرفتارملزم حسین آفریدی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے حسین آفریدی کی ضمانت 25،25 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عیوض منظور کی،بنچ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل تھا، واضح رہے کہ نیب نے محکمہ خوراک کے سابق گودام انچارج کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کررکھاہے۔

متعلقہ عنوان :