پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا گوادر سے 17ناٹیکل میل کے فاصلے پر سمندر میں ریسکیو آپریشن

منگل 24 اپریل 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا گوادر سے 17ناٹیکل میل کے فاصلے پر سمندر میں ریسکیو آپریشن ۔ ماہی گیروں کی الا عامر نامی کشتی جو سمندر میں انجن خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے 18گھنٹوں سے خراب حالت میں پھنسی ہوئی تھی ۔ کشتی کے مالک کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز بسول کو متاثرا کشتی کی جانب روانہ کیا گیا ۔

جو سمندر میں معمول کی گشت پر تعینات تھا ۔

(جاری ہے)

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز بسول نے ماہی گیروں کی کشتی کو ریسکیو کرتے ہوئے اس پر موجود 7ماہی گیروں کو جہاز پر سوار کر لیا اور متاثرا کشتی کو لے کر گوادر کی جانب روانہ ہو گیا ۔پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز کی جانب سے متاثرہ ماہی گیروں کو خوراک اور طبی امداد بھی فراہم کی گئی ۔پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سمندر میں قانون نافذ کرنے والا واحد ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کی حفاظت کرنے کے علاوہ ریسکیو آپریشن کی انجام دہی کے لئے ہمہ وقت تیار اور مکمل طور پر فعال ہے۔

متعلقہ عنوان :