کوئٹہ ،دھماکے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے جسدخاکی ورثاء کے حوالے

منگل 24 اپریل 2018 22:14

کوئٹہ ،دھماکے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے جسدخاکی ورثاء کے حوالے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ٹرک میں شہید ہونے والا کا تعلق ڈیرہ بگٹی ‘ نوشکی ‘ صحبت پور ‘ جعفر آباد اور ضلع بولان سے بتایا جاتا ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا گزشتہ روز ایئرپورٹ روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایا جس میں 6 اہلکار عبدالرشید نوشکی ‘ کریم خان صحبت پور ‘ علی نواز ڈیرہ بگٹی ‘ عبدالحمید جعفرآباد‘ کریم بخش جعفر آباد اور نذیر احمد کا تعلق ضلع بولان سے بتایا جاتا ہے جو خود کش حملہ میں شہید ہوئے تھے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :