پولٹری کا کاروبار جاری رکھنے کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،نجیب اللہ

منگل 24 اپریل 2018 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) آل بلوچستان پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پولٹری کے حوالے سے سوموٹوایکشن ختم کرتے ہوئے پولٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو کاروبار جاری رکھنے کا حکم دیدیا ہے اور اس امر کی تصدیق کردی ہے کہ پولٹری فیڈ میں کسی قسم کے کوئی ہارمونز نہیں پائے گئے نجیب اللہ خان نے چیف جسٹس کے فیصلے کاخیرمقدم کیا اور کہا کہ پولٹری انڈسٹری اس وقت سب سے سستا گوشت عوام کو مہیاکررہی ہے لیکن اس کے بارے میں غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کیاجارہا ہے جس کے برعکس سپریم کورٹ نے تمام فارمز اور فیڈ ملز کو چیک کرایا جن میں کسی قسم کے ہارمونز نہیں پائے گئے ملک میں800ارب روپے کی سرمایہ کاری پولٹری کے شعبے میں ہورہی ہے اور تقریباً25لاکھ لوگ اس صنعت سے وابستہ ہیں یہ انڈسٹری نہ صرف صاف خوراک عوام کومہیاکررہی ہے بلکہ اس کے ریٹ بھی عوام کی پہنچ میں ہیں۔