نوشہرہ کینٹ، گلبہار جہانگیرہ میں مسلح موٹرسائیکل سوار راہزنوں نے تین افراد کو گ لوٹ لیا،مزاحمت پر راہزنوں کی فائرنگ نوجوان شدید زخمی

منگل 24 اپریل 2018 22:14

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) نوشہرہ کے علاقے گلبہار جہانگیرہ میں سٹریٹ کرائم کی واردات میں خطرناک حدتک آضافہ مسلح موٹرسائکل سوار راہزنوں نے تین افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا مذاحمت پر مسلح راہزنوں کی فائرنگ ایک نوجوان شدید زخمی تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاو ر منتقل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں مسلح راہزنوں کی گولی سے زخمی نوجوان ماجد گل کے مطابق وہ اپنے گھر کے گھر اپنے دوست داود کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھا کہ کہ موٹرسائکل پر نامعلوم ملزمان ائے اور ان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی مذاحمت پر مسلح ملزمان راہزنوں نے فائرنگ کردی فائرنگ سے وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تھانہ آکوڑہ خٹک کے مطابق راہزنی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے راہزنی کی واردات میں مقدمات درج کرنے کے بجائے نامعلوم ملزمان کا اقدام قتل کی دفعہPPC 324/34میں درج کرلیاگیا۔علاقے میں خوف و ہراس کی فضا،ْ قائم تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی دوسری بڑی تحصیل ہیڈکواٹر جہانگیرہ کے گنجان آباد علاقے گلبہار میں مسلح موٹرسائکل راہزنوں نے تین افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔

زرائع کے مطابق مسلح راہزنوں نے گن پوائنٹ پر ووکان سے سودا گھر لے جانے والے احتشام ولد جان مست عمر ۲۱ سال،حاجی محمد اقبال اور ولید خان خٹک کو بھی لوٹ لیا ان تینوں نے تھانہ یا پولیس چوکی میں رپورٹ درج نہیں کی ۔زرائع کے مطابق مسلح نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے واردات سے واپسی پر گلبہار میں گھر کے سامنے کھڑے دو دوستوں مسمی ماجد گل ولد زرگل اور داود خا ن کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی جس پر دونوں نوجوانوں نے شدید مذاحمت کی جس پر موٹرسائکل سوار راہزنوں نے فائرنگ کردی ایک گولی ماجد گل کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا مسلح نامعلوم راہزن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زرائع کے مطابق نوجوان کی راہزنوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد علاقے کے درجنوں افراد گھر اور دوکانوں سے نکل ائے اور سراپا احتجاج بن گئے اور گل بہار جہانگرہ میں چوک روڈ بلاک کردی۔زخمی نوجوان ماجد گل کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیا جہاں پر اس کو ڈاکٹرز نے تشویش ناک ہونے کی وجہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے راہزنی کی واردات میں مقدمات درج کرنے کے بجائے نامعلوم ملزمان کا اقدام قتل کی دفعہPPC 324/34میں درج کرلیاگیا۔علاقے میں خوف و ہراس کی فضا،ْ قائم ۔ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ