Live Updates

ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے ،ْ دعاہے الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں ،ْ سر دار ایاز صادق

حکومت اور اپوزیشن جلد ہی نگران سیٹ اپ کے قیام پر اتفاق رائے قائم کرلیں گے ،ْہر کسی کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے ،ْسپیکر قومی اسمبلی کا انٹرویو

منگل 24 اپریل 2018 22:14

ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے ،ْ دعاہے الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے ،ْ دعاہے الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں ،ْ حکومت اور اپوزیشن جلد ہی نگران سیٹ اپ کے قیام پر اتفاق رائے قائم کرلیں گے ،ْہر کسی کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے موجودہ دور میں سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے،1985ء کے بعد سب سے زیادہ قانون سازی اسی اسمبلی کے دور میں ہوئی ہے ،ْ پرائیویٹ ممبرز کے بل پاس کرنے میں بھی اس حکومت نے انتہائی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے بلز پاس کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اس پارلیمنٹ میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے عمل میں اصلاحات کی ضرورت ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کے حق میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف ہمیشہ نازیبا زبان استعمال کی لیکن سینیٹ انتخابات کے دوران انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دئیے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ میں نے بطور سپیکر قومی اسمبلی حکومت اور اپوزیشن کے مابین ایک پل کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف آج تک کرپشن کا کوئی ایک کیس بھی ثابت نہیں ہوا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفادار اور حقیقی لوگ کبھی بھی اپنی جماعت کو نہیں چھوڑتے تاہم خود غرض اور موقع پرست اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ بلند کر رہے ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اس کے لیے کبھی کوئی آواز نہیں اٹھائی۔ ایک اور سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مریم نواز ایک نئی سیاسی رہنما کے طور پر ابھر رہی ہیں جن کی عوام میں کافی مصروفیات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک معلق پارلیمان ملک اور سیاسی جماعتوں کے حق میں نہیں اور سیاسی جماعتوں کو موقع پرست لوگوں کے خلاف قانون سازی کرنی چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات