پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت

عامر خان نے مداحوں کو دوسری بیٹی کی ولادت کی خبر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرکے دی

منگل اپریل 22:38

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔عامر خان نے مداحوں کو دوسری بیٹی کی ولادت کی خبر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرکے دی۔عامر خان نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی علینا خان کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 8 پاؤنڈ 3 اونس ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیئے گئے ۔

یاد رہے کہ باکسر عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں 2014 میں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو اب 4 سال کی ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں واپس اترے تھے اور انہوں نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :