شمالی وزیرستان میں جے یو آئی ف کی پاکستان زندہ باد ریلی

منگل اپریل 22:38

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) شمالی وزیرستان میں جمعیت علما ئے اسلام ف اور مانسہرہ میں ملی مسلم لیگ کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان میں جمعیت علمائے اسلام ف،قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے میرعلی سے میرانشاہ تک ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، ریلی دینی مدرسہ نظامیہ کی فوج کی جانب سے حوالگی کی خوشی میں نکالی گئی مانسہرہ میں پاکستان ملی مسلم لیگ کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی۔