سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت

ملک میں دہشت گردی پھیلانے والے ملکی ترقی اور امن کو تباہ کر نے کے درپے ہیں ،سردار ایازصادق

منگل 24 اپریل 2018 22:43

سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر ہونیوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ ملک میں دہشتگری پھیلانے والے ملکی ترقی اور امن کو تباہ کر نے کے درپے ہیں وہ اپنے ان مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعاکی ۔