کوئٹہ میں تین خود کش حملوں پر مصطفی کمال کا اظہار مذمت

دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستانی قوم کے عزم کو پست نہیں کرسکتی، مذمتی بیان

منگل 24 اپریل 2018 22:46

کوئٹہ میں تین خود کش حملوں پر مصطفی کمال کا اظہار مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی کے قریباور ایئرپورٹ روڈ پر یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے نتیجہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور چھ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کاا ظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستانی قوم کے عزم کو پست نہیں کرسکتیں پاکستانی قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کے لیئے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کی اس مو قع پر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔