بلوچستان عوامی پارٹی کی کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ اور مغربی بائی پاس کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونیوالے خودکش دھماکوں کی پر زور مذمت

منگل 24 اپریل 2018 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز کوئٹہ میں ائر پورٹ روڈ اور مغربی بائی پاس کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر ہونیوالے خودکش دھماکوں کی پر زور مذمت کی گئی ہے اور ان دھماکوں کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی رنج وغم ویکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے ،بیان میں دہشتگردی کے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام اور دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہماری سیکورٹی فورسز ،پولیس اور لیویز کی بے مثال قربانیاں ہیں اور ہم اس مقصد کیلئے شہداء کی قربانیاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،بیان میں کہاگیا ہے بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے اور پرامن وخوشحال بلوچستان کیلئے سیاسی جماعتوں کو ملکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔