ریاض احمد رندھاوا کو ڈائریکٹر جنرل ایچ آرڈی شعبہ کا اضافی چارج دیدیا گیا

منگل اپریل 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل اسٹیٹ ریاض احمد رندھاوا کو ڈائریکٹر جنرل ایچ آرڈی شعبہ کا اضافی چارج دیدیا گیا، اس سے پہلے ان کو ڈائریکٹرایچ آرڈی II کا اضافی چارج دیا گیا تھا جبکہ ڈپٹی فنانشل ایڈوائزر ون رضاشاہ سے ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ون کا اضافی چارج واپس لے کر فائریکٹرٹریننگ اکیڈمی سی ڈی اے کا اضافی چارج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ون اسدعباس ڈپٹی کو ڈائریکٹراسٹیٹ منیجمنٹ II کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا وہ ڈپٹی ڈائریکٹر II غلام شبیر کے چھٹیوں پر ہونے کے دوران کام کریں گے۔ شعبہ ایچ آرڈی نے چیرمین کی منظوری کے بعد ٹراسفرپوسٹنگ کے حوالے آفس آرڈر جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :