ڈی آئی خان پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اپریل 2018 22:13

ڈی آئی خان  پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24اپریل 2018ء ) :ڈی آئی خان پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ،2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں لیاقت پارک کےقریب پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :