آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کا ریٹائرڈ ہو نے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

منگل 24 اپریل 2018 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) آئی جی اسلام آباد ڈا کٹرسلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ہو نے والے افسران و ملازمین نے جوانی کے آغاز میں پولیس سروس جوائن کی اور اپنی فیملی کی تمام مشکلات کو پس پردرہ رکھتے ہوئے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے گزاردیا۔پولیس فورس آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے منگل کو اسلام آباد پولیس کے 59پولیس افسران و جو انوںکے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہونے پر ان کے اعزاز میںپولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،آئی جی اسلا م آباد نے ریٹائر ہونے والے افسران کی اسلام آباد پولیس میںخدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی۔ اسلام آباد پولیس کے ایک ڈی ایس پی10انسپکٹرز09سب انسپکٹرز08ہیڈ کانسٹیبلز اور31کانسٹیبلزاپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہو گئے۔ تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیرا اعظم ،ڈی ایس پی پی ٹی ایس بختیار احمد للہ کے علاوہ ریٹائرہونے والے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :