محمد مزمل قریشی کی زیر صدارتقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کمیٹی کو دو رویہ انڈس ہائی وے 2023ء تک مکمل کرنے کی یقین دہانی

منگل 24 اپریل 2018 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے دو رویہ انڈس ہائی وے کو 2023ء تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کومحمد مزمل قریشی، ایم این اے کی صدرات میں ہوا جس میں ممبران قومی اسمبلی محمد اقبال شاہ، سرزمین، محمد ریاض ملک، مائزہ حمید، ڈاکٹر درشن، نذیر احمد بگھیو، سلیم رحمن، انجینئر حامد الحق خلیل، سنجے پروانی، مولانا قمر الدین، نسیمہ حفیظ پانزئی اور انجینئر عثمان خان ترکئی کے علاوہ سیکرٹری مواصلات، چیئرمین، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ سول افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کواین ایچ اے اور وزارت مواصلات کے افسران منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کوہاٹ ٹنل کو جاپانی کمپنی نے پہلی بار تعمیر کیا تھا۔ لہذا خواہش ہے کہ سڑک کو کشادہ کرنے کے منصوبے کیلئے بھی اسی کمپنی کی خدمات لی جائیں تاکہ وہ ٹنل کے دوسرے حصے کو بھی تعمیر کرے۔ قائمہ کمیٹی نے استفسار کیا کہ کمیٹی نے فروری میں پی ایس ڈی پی کی جو منظوری دی تھی اٴْس پر کتنا عملدرآمد ہوا ۔

اس کے جواب میں این ایچ اے کے حکام نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ایک دو روز تک اس کی حتمی منظوری ہو جائے گی۔ قائمہ کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ کراچی کے ناردرن بائی پاس کے منصوبے کو بھی آئندہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے اور اس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔