سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت

منگل اپریل 22:55

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمتن کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اپنے مذمتی بیانات میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے دہشت گرد حملہ کے نتیجہ میں قمیتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی پھیلانے والے ملکی ترقی اور امن کو تباہ کر نے کے درپے ہیں وہ اپنے ان مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔