آفتاب شیرپائو کی کوئٹہ دھماکوں کی مذمت

منگل 24 اپریل 2018 22:55

آفتاب شیرپائو کی کوئٹہ دھماکوں کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدیدمزمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے دھماکے کو غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی نظر رکھنی چاہیے کیونکہ دہشت گرد کارروائیوں سے ایک پھر حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے جس پر فوری توجہ اور اس کے روک تھام کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کوئٹہ واقعہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں معصوم اور بے گناہ انسانی جانوں کی ہلاکت پر دل خون کے آنسو ں رو رہا ہے اور پوری قوم میں شدید تشویش ، بے چینی اور غیر یقینی پھیل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر زور دیاکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور حکومت متاثرہ خاندانوں کی مکمل داد رسی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے۔