درجہ چہارم ملازمین کا تنخواہوں میں معقول اضافہ اوردیگرمطالبات کے حق میں مظاہرہ

منگل 24 اپریل 2018 22:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) آل پاکستان گورنمنٹ درجہ چہارم ملازمین نے بجٹ میں تنخواہوں میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ ہونے پر صوبائی حکومت کیخلاف جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ شہید حسنین شریف ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 پشاور شہر سے ریلی نکال کر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر اکبرخان مہمند نے کی ، درجہ چہارم ملازمین کے چاٹر آف ڈیمانڈ میں ٹائم سکیل دینے، مہنگائی کے تناسب تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرنے، ایڈہاک ریلیف ساڑھے سات فیصد کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے، ہیلتھ پروفیشنل الائونس دینے، ٹریجڈی ڈیپارنمنٹ میں دفتری اور پروموشن میں درجہ چہارم کو33 فیصد کوٹا پر عمل درآمد کرنے، درجہ چہارم ملازمین میں پی ٹی سی، سی ٹی اور ایس ایس ٹی کرنے والوں کے لئے کوٹہ مختص کرنے، سرکاری رہائشی سکیم میں آسان قسطوں پر پلاٹ الاٹ کرنے، سیکرٹری ملازمین طرح مراعات اور ٹائم سکیل دینے، میڈیکل الائونس، کنونس الائونس، ہائوس رینٹ میں 200 فیصد اضافہ کرنے، پہاڑی علاقوں کے درجہ چہارم ملازمین کے لئے چار کول بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کرنے، یونیفارم الائونس پانچ ہزار کرنے، ٹیکینکل ایجوکیشن میں درجہ چہارم کے 33 فیصد پروموش کوٹہ پر عمل درآمد کرنا اور آئین پاکستان کے مطابق تمام ملازمین کی تنخواہوں اور الائونس میں تصاد ختم کرنے مطالبات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا گیا تو دفاتر کی تالا بندی کرکے سرکاری امور نمٹانے کا بائیکاٹ کرینگے۔