پشاور،ٹائون ون کے مختلف علاقوںمیں کارروائیوںکے دوران متعددغیرقانونی تعمیرات روک دی گئیں

منگل اپریل 22:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ٹائون ون پرانجینئرنگ برانچ نے مختلف علاقوںمیں کارروائیوںکے دوران متعددغیرقانونی تعمیرات کو روک دیا،گزرگاہوںپرتعمیراتی میٹریل اورملبہ ڈالنے والے متعدد افرادپربھاری جرمانہ عائد کرکے رقم قومی خزانہ میں جمع کرادی ہے،گزشتہ روز ٹی ایم او ٹائون ون ارشد علی زبیرکوعوامی حلقوںکی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ کئی علاقوںمیں غیرقانونی تعمیرات کیساتھ تعمیراتی میٹریل اورملبہ گلیوںاورسڑکوںپرپڑاہے جس کی وجہ سے عوام الناس خصوصاًخواتین اورطالبات کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے،جس کانوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم او ٹائون ارشدعلی زبیرنے ٹائون آفیسرانفراسٹرکچر عمران ہلال کوفوری کارروائی کی ہدایت کی،جنہوںنے عملہ کے ہمراہ ٹائون ون کی مختلف یونین کونسلزکادورہ کیا،بغیرنقشہ منظورکرائے اورنقشہ سے ہٹ کر جاری متعدد تعمیراتی کاموںکوروک دیااورقانون کے برعکس تعمیراتی کام کرنیوالے افرادکیخلاف مزیدکارروائی کیلئے ٹی ایم او کوسفارش کی گئی ہے،کارروائی کے دوران عمران ہلال کی زیرنگرانی ٹائون ون انجینئرنگ برانچ کی ٹیم نے سڑکوںاورگلیوںمیں تعمیراتی میٹریل اورملبہ ڈالنے والے افرادکیخلاف بھی کارروائی کی اورمتعددافرادپربھاری جرمانہ عائد کرکے ہزاروںروپے قومی خزانہ میں جمع کرادئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :