سی ڈی اے کا کورنگ نالے کے اطراف قائم تجاوزات ،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، کچے گھروں کو مسمارکردیا

منگل 24 اپریل 2018 22:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سی ڈی اے انتظامیہ نے کورنگ نالے کے اطراف قائم تجاوزات ،غیرقانونی تعمیرات اورقبضہ کے خلاف ''آپریشن کیا،سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے مذکورہ آپریشن کے دوران کچے گھروں کو مسمارکردیا، شعبہ انفورسمنٹ ،انوائر منٹ سمیت مجسٹریٹ آئی سی ٹی علی جاوید،پولیس سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 18کچی اورعارضی چاردیواریاں اور 8کچے کمرے مسمار کئے گئے ہیں۔مزکورہ آپریشن سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کیا۔

متعلقہ عنوان :