جیکب آباد،امریکہ،روس،برطانیہ اوربھارت کے اشارے پر ساردی دنیا میں انسانیت کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں،علامہ راشد محمود سومرو

ایم ایم اے ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے اورمذہبی ہم آہنگی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،صدر متحدہ مجلس عمل سندھ

منگل 24 اپریل 2018 22:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) امریکہ،روس،برطانیہ اوربھارت کے اشارے پر ساردی دنیا میں انسانیت کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں،ایم ایم اے ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے اورمذہبی ہم آہنگی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،ایم ایم اے سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ امریکہ اوران کے ساتھی پوری دنیا میں انسانیت کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں وہ فرقہ واریت کے ذریعے مسمانوں کو لڑا کر لاکھوں انسانوں کا خون بہارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایم ایم اے کے رہنماء ممتازحسین سہتو،جماعت اسلامی،علامہ ریاض الحسینی،اسلامی تحریک پاکستان اور جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل محمد اسلم غوری،،ڈاکٹر اے جی انصاری،بندہ علی جعفری،عبدالحفیظ بجارانی،،مولانا جعفر ڈول اوردیگر موجودتھے،انہوں نے کہاکہ شکار پور،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں ایک منظم ساز ش کے تحت فرقہ واریت کو بڑھانے کے لیے خون خرابہ کیاگیا پر ایسی سازشوں کے آگے ایم ایم اے بند باندھ کر اور سندھ کے ہر شہر اورگاؤں میں جاکر مذہبی نفرت اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل سندھ کی آواز بن کر غریب بے سہاروں کا سہارا بنے گی،سندھ پر جتنے بھی حکمرانوں نے حکومت کی ہے انہوں نے سندھ کو دونوں ہاتھوں اورپیروں سے لوٹاہے اورسندھ کی تعلیم اورصحت کو تباہ کیاہے،سندھ کے 2کروڑ سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں سندھ کے لاکھوں افرد کالے یرقان سمیت دیگر موذی اورجان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ہزارووں بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلاہیں حکومت بچوں کی زندگی ضائع کرنے کی ذمیدارہے ،انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے سندھ کی عوام کے لیے امید کی ایک کرن ہے،انہوں نے مزید کہاکہ روٹی،کپڑا اورمکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو بیروزگاری اور مفلسی کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہاکہ گنے،کپاس اوردھان کے نرخوں میں آبادگار وں کو خاک میں ملادیا باردانے کے مسئلے پر حقیقی آبادگاروں کو اذیت پہنچائی جارہی ہے،اس موقع پر ایم ایم اے کی باڈیاں تشکیل دی جارہی ہیں،اس موقع پر ایم ایم اے کے رہنماؤں نے کہاکہ ملک میں آئین کے تحت جمہوریت کی بہتری کے لیے وقت پر عام انتخابات کرائے جائیں،آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کرکے وڈیروں اور جاگیرداروں کو شکست دی جائے گی،اس موقع پر ایم ایم اے ضلع جیکب آباد کے انتخابات ہوئے جس میں ایم ایم اے ضلع جیکب آباد کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے ڈاکٹر اے جی انصاری،ایم ایم اے ضلع جیکب آباد کے صدر اور جماعت اسلامی کے حاجی ددیدار لاشاری،جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ۔