اسلام آباد، نواز شریف مئی کے مہینے میں جیل جانے والے ہیں جسکی وجہ سے ان کی سیاست کا باب اب بند ہو چکا ہے،اشتیاق محمود چوہدری

جبکہ مریم نوازحادثاتی طورپرسیاست دان بنیں ہیں جو اپنے آپ کو متعارف کروانے کیلئے متنازعہ بیانات جاری کر رہی ہیں،سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف

منگل اپریل 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمااشتیاق محمود چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف مئی کے مہینے میں جیل جانے والے ہیں جسکی وجہ سے ان کی سیاست کا باب اب بند ہو چکا ہے جبکہ مریم نوازحادثاتی طورپرسیاست دان بنیں ہیں جو اپنے آپ کو متعارف کروانے کیلئے متنازعہ بیانات جاری کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا بھی حال اب ایم کیو ایم والا ہونا شروع ہو گیا ہے ۔

نوازشریف اور زرداری ساری عمربھائی بھائی رہے ہیںجبکہ ن لیگی وزرا نے تو پرویز مشرف کو بھی بھائی بنا کران سے حلف لیا تھا ۔اشتیاق چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سمندر بن چکی ہے جسکی وجہ سے تمام ہواو،ْں کا رخ بھی تحریک انصاف کی طرف ہے اور مینارپاکستان کا جلسہ بھی الیکشن مہم کا بھرپورآغاز ثابت ہوگا۔۔۔۔۔