پاکستان ڈے کرکٹ کپ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کل سے شروع ہوگا

منگل 24 اپریل 2018 22:59

پاکستان ڈے کرکٹ کپ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کل سے شروع ہوگا
فیصل آباد۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان ڈے کرکٹ کپ کل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںجن میں پنجاب،خیبر پختونخوا،سندھ ،بلوچستان اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام ٹیمیں آپس میں چار چار میچز کھلیں گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 6 مئی کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ۱ٓج پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا جبکہ26 اپریل کو فیڈرل ایریا کا مقابلہ خیبر پختونخواسے، 27 اپریل کو بلوچستان کا مقابلہ سندھ سے، 28 اپریل کو خیبر پختونخوا کا مقابلہ پنجاب سے ، 29 اپریل کو سندھ کا مقابلہ بلوچستان سے، 30 اپریل کو خیبر پختونخواکا مقابلہ بلوچستان سے ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یکم مئی کو پنجاب اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی نیز 2 مئی کو سندھ اور خیبر پختونخوا، 3 مئی کو فیڈرل ایریا اور بلوچستان کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا جبکہ 4 مئی کو پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے مابین میچ ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ فائنل میچ 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔