ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران کو وزیر اعلی تعلیمی روڈ میپ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کی ہدایت

منگل اپریل 23:00

فیصل آباد۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) وزیر اعلی تعلیمی روڈ میپ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لئے ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران تندہی سے فرائض انجام دیں اورتعلیمی اداروں میں تمام ترتوجہ طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر مرکوز ہونی چاہیے تاکہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد مسعود فروکہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عثمان اکرم نے ضلع کے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کے سلسلے میں ماہانہ رپورٹس پر بریفنگ دی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رانا محمد شبیر،ڈی اوز ایجوکیشن،ڈپٹی ڈی اوز اورمحکمہ بلڈنگز کے افسران بھی موجود تھے ۔ صدر اجلاس نے مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سکولوں میں تعلیمی اہداف پورا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے وزیر اعلی پنجاب تعلیمی روڈ میپ پروگرام پرعملدرآمد اوردیگر انتظامی امور سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :