دیہی علاقوں کے مکینوں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے لیٹرین کا شعور اجاگرکرنے کیلئے جامع پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

منگل اپریل 23:00

فیصل آباد۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت دیہی علاقوں کے مکینوں کو بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے لیٹرین کا شعور اجاگرکرنے کیلئے جامع پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے جس کے تحت 14لاکھ لوگوں کو باتھ روم کی سہولیت میسر ہوگی جبکہ پسماندہ علاقوں میں دو لاکھ افراد کو صاف پانی فراہم کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونیسف واش روم پراجیکٹ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں یونیسف نمائندہ صباحت امبرین ، سی ای او ایجوکیشن ، سی ای او ہیلتھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بھی اجلا س میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو صفائی اور صاف پانی سمیت ہمہ قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے ۔

اس مقصد کیلئے یونیسف کے تعاون سے ضلع بھر میں مختلف پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سینی ٹیشن اور صفائی کے منصوبے جاری ہیں ۔ صفائی ستھرائی ، صاف پانی کی اہمیت او بیماریوں سے بچائو بارے شعور و آگاہی کو اجاگر کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔این جی او ز اور سول سوسائٹی عوامی فلاح و بہبود میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ انہوںنے کہا کہ صفائی ستھرائی اورحفظان صحت کے اصولوں پرعمل کرکے نہ صرف معاشرے کی صحت پرمثبت اثرات مرتب ہونگے بلکہ علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :