عالمی ایمونائزیشن ہفتہ بارے آگاہی سیمینا رز کا آغاز ،کوئی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہیں ہوگا،ڈاکٹر اختر حسین

منگل 24 اپریل 2018 23:00

جھنگ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24تا30اپریل2018ء منایا جا رہا ہے، اس سلسلہ میںمحکمہ صحت کی طرف سے عالمی ایمونائزیشن ہفتہ بارے آگاہی سیمینا ر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انعقاد کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اختر حسین نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ضلع بھر میںاقدامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایمونائزیشن ہر بچے کا حق ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت تمام بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کیلئے پر عزم ہے۔کوئی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہیں ہوگا۔ حکومت پنجاب حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات سے دنیا بھر میں لاکھوں زندگیاں بچائی گئی ہیں، اس ضمن میں والدین کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تبھی صحت مند اور توانا معاشرے کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔سیمینارسے سکول ہیلتھ آف نیوٹریشن سپر وائزر محمد وریام کلیار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔