عالمی امن کے لئے پاکستان کی مسلح افواج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،گورنر سندھ
منگل 24 اپریل 2018 23:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2013 میں پاکستان خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال نہایت ابتر تھی جس کے باعث کوئی غیر ملکی دن کے دورے پر بھی ملک کے معاشی مرکز میں آنے کو تیار نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی اس جانب توجہ دی اور پارلیمنٹ کے ذریعہ رینجرز کو خصوصی اختیارات دئیے گئے تاکہ وہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یہ عزم کیا تھا کہ وہ آپریشن میں کبھی مداخلت نہیں کرے گی اور 5 سال کے دوران ہم نے اس وعدہ کو پوری طرح نبھایا اور کبھی کسی دہشت گرد اور سماج دشمن فرد کی رہائی یا اُسے سہولت دینے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سفارش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرپور حمایت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت کے بعد کراچی میں امن قائم ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور خطہ کے دیگر شہروں کے مقابلہ میں کراچی میں گھنائونے جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں جوکہ 2013 کی صورتحال کے مقابلہ میں نمایاں بہتری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد اب انفرا اسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیونکہ تیز رفتار معاشی ترقی کے لئے انفرا اسٹرکچر کی موجودگی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ خطہ کے لئے منفرد منصوبہ سی پیک میں بھی انفرا اسٹرکچر کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں 1700 کلو میٹر شاہراہیں اور موٹر ویز تعمیر کئے گئے ہیں جوکہ غیر معمولی کاوش ہے اور اس کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث گوادر کی بندرگاہ کی تعمیر و ترقی سے کراچی پورٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس کے باعث صحت مندانہ مقابلہ کی فضاء پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توپ خانہ بری فوج کا اہم جزو ہے اور اس کے افسران کی تربیت سے انہیں اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کا موقع ملے گا اور اپنی ذمہ داریاں زیادہ بہتر انداز میں ادا کرسکیں گے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو بریگیڈیئر عبد الحق نے اسکول آف آرٹلری کا نشان پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.