آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

منگل اپریل 23:02

آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے خلاف قرارداد ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے خلاف ایم کیوایم کی منحرف رکن اسمبلی(( آزاد) ارم عظیم فاروق نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی، قرارداد میں صارفین کا اہم ڈیٹا چوری ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آن لائن کریم ٹیکسی سروس کے حکام سے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کی وجوہات پوچھی جائیں اور اس ضمن میں اسپیکر سندھ اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ ہاؤس کی کمیٹی بنا کر معاملے کی انکوائری کی جائے۔