ڈی جی نیب سکھر 26اپریل کو کھلی کچہری میں کرپشن کے متعلق عوامی شکایات سنیں گے

منگل 24 اپریل 2018 23:17

سکھر۔24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈی جی نیب سکھر فیاض احمد قریشی 26اپریل 2018بروز جمعرات ریجنل آفس سکھرمیں ایک کھلی کچہری میں کرپشن سے متعلق عوامی شکایا ت سنیں گے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کرپشن کے متعلق اپنی شکایات ،درخواستیں شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ دوپہر 2بجے سے 4بجے تک نیب آفس سکھر کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش ہوسکتے ہیں تاکہ ان کی شکایات پر نیب کے قانون نیشنل اکاؤنٹیبلٹی آرڈیننس 1999ع کے تحت ملزمان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :