شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ترجمان کی جانب سے اساتذہ کے فرینڈز پروگریسو پینل کے الزامات کی تردید

منگل 24 اپریل 2018 23:17

سکھر۔24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ترجمان نے ایک اعلامیہ میں یونیورسٹی کے اساتذہ کے فرینڈز پروگریسو پینل کی جانب سے شہدادکوٹ اور گھوٹکی کیمپس کے ڈائریکٹرز پرسلوٹا کے الیکشن 2018میں کیمپس کے اساتذہ کو دھمکانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں کیمپسز میں انتظامیہ الیکشن کے عمل میں مکمل طور پر غیر جانبدار رہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی بھی مداخلت نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا کہ گذشتہ سینڈیکیٹ کے منٹس تبدیل نہیں کیئے گئے ہیں جبکہ اساتذہ کے تمام جائز مسائل وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی مدبرانہ قیادت میںترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں جنریٹر نصب کیا جا چکا ہے۔ کلاسوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اکیڈمک بلاک کا کام تیزی سے جاری ہے جو ستمبر 2018میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ میڈیکل الائونس /میڈیکل پالیسی کے مطابق اساتذہ کو بلوں کی ادائیگی بروقت ہو رہی ہے جبکہ کیمیکلز کی فراہمی بھی ہنگامی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اساتذہ کی ترقیوں کیلئے اشتہار جلد از جلد اخبارات میں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :