سول سوسائٹی کی جانب سے ووٹ کے اندران کی تاریخ میں توسیع کی اپیل

منگل 24 اپریل 2018 23:17

سکھر۔24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سول سوسائیٹی کے افراد نے اجمل خان، ظفر علی شیخ، حارث پٹھان، دانشن عباسی، حمزہ علی، وسیم سلطان، راشد نور، اطہر صدیقی اور دیگر نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مختلف سکولوں میں قائم ڈسپلے سینٹر پر ووٹ اندراج، ووٹ درستگی کی 24 اپریل کو آخری تاریخ کے موقع پر مقامی سکول میں شہریوں کے ساتھ عدم تعاون کیا گیا شناختی کارڈ دکھانے، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی دینے کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ ووٹ اندراج فارم نہیں دیئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ووٹ اندراج کی تاریخ 10 مئی 2018؁ء تک بڑھائی جائے تاکہ رہ جانے والے شہری اپنے ووٹ اندراج کراسکیں۔