گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

منگل 24 اپریل 2018 23:17

لاڑکانہ ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

امتحانات میں لاڑکانہ ڈویزن کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور ایٹ کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 68372 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ تعلیمی بورڈ کی جانب سے گذشتہ روز گیارہویں جماعت کے اردو سلیس کا پرچہ لیا گیا جس میں لاڑکانہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 11470 امیدواروں نے حصہ لیا، نقل کے روک تھام کے لیے مجموعی طور پر 32 وجیلنس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جن میں تعلیمی بورڈ کی 15 اور محکمہ تعلیم کی 17 وجیلنس ٹیمیں امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :