وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت،

شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

منگل 24 اپریل 2018 23:17

وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت،
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے - وزیر اعلی نے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہی- وزیراعلی نے زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے -انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں بہادر قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں-دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لا زوال قربانیاں دینے والے پوری قوم کے ہیروہیں- انہوں نے کہاکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے باعث ہی اس جنگ میں کامیابیاں ملی ہیں اور شہیداہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔