ویلفیئر آئی کے ذریعے شہداء کے ورثاء کی امداد کا سلسلہ جاری، شہید سب انسپکٹرکے بیٹے کوموٹر سائیکل کی چابیاں دیدیں گئیں

منگل 24 اپریل 2018 23:19

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) لاہور پولیس کی جانب سے پولیس ملازمان کی ویلفیئر کے لیے بنائی گئی ایس ایم ایس سروس ویلفیئر آئی کے ذریعے شہداء ، دوران سروس وفات اور میڈیکل گرائونڈ پر ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے ورثاء کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کے روز شہید ہونیوالے سب انسپکٹر عبدالمجید کے بیٹے کوموٹر سائیکل کی چابیاںدی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او آفس لاہور میں دوران سروس شہادت پانے والے سب انسپکٹر عبدالمجیدکے بیٹے وجاہت علی کو کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے موٹر سائیکل کی چابیاں دیں۔اس موقع پرسی سی پی او لا ہور نے کہا کہ پولیس کے افسران اور اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور لاہور پولیس اپنے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتی ہے ، ان کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فیملیز کی ہر طرح کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ویلفیئر آئی کے سٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کے ورثاء سے رابطے میں رہیں اور ان کی ہر طرح سے امدادو راہنمائی کو یقینی بنائیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ویلفیئر آئی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں پولیس اہلکاروں کی مالی امداد کے کیسز مکمل کیے جا رہے ہیں اور بروقت واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پرشہید سب انسپکٹرکے اہلخانہ نے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :