ڈی جی پی آر کے 19معطل ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری ،تین روز میں جواب طلب
دو دن سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ، آج ڈیوٹی پر نہ آئے تو نوکری سے نکال دیا جائے گا اکثر ہڑتالی ملازمین نے معافی کیلئے انتظامیہ کو درخواستیں دے دیں،آئندہ مظاہروں میں حصہ نہ لینے کی یقین دہانی ، ترجمان
منگل 24 اپریل 2018 23:19
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا مس کنڈکٹ ، سرکاری املاک کی توڑپھوڑ، کارسرکارامیں مداخت، ہنگامہ آرائی ، غنڈہ گردی، افسران خصوصی طور لیڈی افسران سے بدتمیزی اورانہیں حراساں کرنے اورملازمین کو اشتعال دلاکر افسران اور سرکاری گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچنے کے الزامات کے تحت جن اہلکاروں کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں واصف حمید اسسٹنٹ، محمد تصور سینئر کلرک، عاطف اسلم سینئر کلرک، مشتاق علی سٹینوگرافر، شوکت علی وٹو، خالد فیروز آپریٹر، مجیب اسلم آپریٹر،محمد عباس آپریٹر، عبدالمجید آپریٹر، مرزا صغیر احمد ٹیلیکس آپریٹر، محمد ریاض جونیئر کلرک، ارشادرشید نائب قاصد،عمر خان نائب قاصد، وسیم اختر ڈرائیور،شہریار بشیر کمپوزر، علی رضا ڈاک رنر،محمد دلاور چوکیداراور احسن اقبال ہیلپرشامل ہیںجبکہ انہی الزامات کے تحت جرارعباس ڈارک روم اٹینڈنٹ، حمزہ باجوہ ڈرائیورکو نوکری سے نکال دیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ دفتر کے سٹاف کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر دی گئی ہے اور انہیں غنڈہ یونین سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اعلی حکام کے فوری اقدامات سے غنڈہ یونین کی سرپرستی میں ہونے والی ہڑتال عملی طور پر غیر موئثر ہو گئی ہے۔ سرکاری مصروفیات کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اورملازمین کی اکثریت نے ہڑتالی ٹولے سے لاتعلقی اختیار کر کے دفتری امور سنبھال لیے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری امور کی بلاتعطل انجام دہی کیلئے ڈی جی پی آر کو متبادل سٹاف فراہم کر دیا ہے ۔ ترجمان نے متنبہ کیا کہ ہڑتالی عناصر نوکریاں بچانے کیلئے احتجاج ختم کر کے کل تک واپس دفتر آجائیںورنہ حتمی کارروائی کیلئے تیار ہو جائیں ۔غنڈہ گردی اور ہنگامہ آرائی سے حکومتی ادارے پر دبائو نہیں ڈالا جا سکتا۔جن ملازمین کی نظر میں لیڈی افسران کی کوئی عزت نہیں اور وہ ان سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں، ایسے عناصر کو سرکاری نوکری کا کوئی حق نہیں۔ ترجمان محکمہ تعلقات عامہ نے واضح کیا کہ یونین صدر خود معطل اور کرپشن، فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ہے ۔ایسا شخص جو خود مذاکرات کرنے کا اہل نہ ہووہ بھلا کسی ملازم کو کیا بحال کرائے گا۔مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.