فضائیہ ہائوسنگ گوجرانوالہ شہر میں فیلکن کمرشل کے قبضہ کا آغاز کردیاگیاہے، کمانڈنگ آفیسرایئرمارشل عرفان احمد

منگل 24 اپریل 2018 23:19

گوجرانوالہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) فضائیہ ہائوسنگ گوجرانوالہ شہر کے سب سے پرفضاء مقام پر واقع اوربہترین ٹائون پلاننگ کا شاہکارسکیم ہے جہاں فیلکن کمرشل کے قبضہ کا آغاز کردیاگیاہے اورجلد ہی گوجرانوالہ کے علاوہ لاہور، اسلام آباد اورکراچی میں بھی ٹرانسفرکی سہولت فراہم کردی جائے گی۔یہ اعلان پی اے ایف سنٹرل ایئرکمانڈ کے کمانڈنگ آفیسرایئرمارشل عرفان احمد (ستارہ امتیازملٹری)نے گذشتہ روز فضائیہ ہائوسنگ میں جامع مسجد اورفیلکن کمرشل کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ چیف آف ایئرسٹاف ہائوسنگ اینڈ پراجیکٹس ایئرکموڈورعبداللہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سنٹر ایئرکموڈور فاروق بخاری، چیف ایگزیکٹو سمحان گروپ کیپٹن (ر) سلیم حنیف ،ایم ڈی فضائیہ ہائوسنگ گوجرانوالہ ایئرکموڈور(ر) اختر عباس رضوی اور شیرازخان سمیت عمائدین شہر ، رئیل اسٹیٹ ڈیلرز اورممبران بڑی تعداد میں موجودتھے۔

(جاری ہے)

ایئرمارشل عرفان احمد نے کہاکہ عہد کی پاسدارہماری روایت رہی ہے اورفضائیہ ہائوسنگ گوجرانوالہ میں 500ایکڑ رقبہ پر ترقیاتی کاموں کے ازسرنو آغاز کرکے اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کیاجائے گا۔

انہوںنے کہاکہ بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہم تعلیم اورصحت کیلئے بھی عدیم المثال پراجیکٹس بنائیں گے کیونکہ فضائیہ کے تمام پراجیکٹس میں منافع کے حصول کی بجائے ممبران کی فلاح وبہبودکو مقدم رکھاجاتاہے،اس موقع پر ایئرمارشل عرفان احمد کو یادگاری شیلڈ جبکہ مہمان خصوصی نے منتظمین کو سووینرپیش کئے۔

متعلقہ عنوان :