ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پلاسٹک ویسٹ کا تدارک ناگزیر ہوچکا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات

منگل اپریل 23:19

گوجرانوالہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء)ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ وسیم احسن چیمہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پلاسٹک ویسٹ کا تدارک ناگزیر ہوچکا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ پلاسٹک کی اشیائے جن میں سرفہرست شاپر بیگز، پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر اشیاء خورد نوش اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی پلاسٹک پیکنگ میٹریل ہے ان اشیاء کو استعمال کرنے کے بعد ان کا ویسٹ سیوریج ، ندی نالوں اور کھیتوں میں پھینکنے کی وجہ سے ماحول کو سخت خطرات لاحق ہیں ان کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تلف کرنے کیلئے سالٹ ویسٹ کے جدید اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تحفظ ماحولیات گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ریسورس انٹرنیشنل سیالکوٹ بائی پاس میں ارتھ ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈائریکٹر ریسورس محمد شاہد اور انسپکٹر ماحولیات غلام مرتضی بھٹی کے علاوہ ، پرنسپل ادارہ، اساتذہ اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے دیگر مقررین نے ارتھ ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیااور اس سلسلہ میں سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے شرکاء میں آگاہی کو اجاگر کیا۔