گوجرانوالہ،کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق

منگل 24 اپریل 2018 23:19

گوجرانوالہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) کام کرنے کے دوران لوہے کی سیڑھی بجلی کی تاروں کے ساتھ چھو جانے کے باعث کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے ، ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطا بق گلوٹیاں موڑ کے قریب واقع رائس ملز میں مزدود لوہے کی سیڑھی پر چڑھ کر کام کر رہے تھے کہ اس دوران سیڑھی پاس سے گزرنے والے بجلی کی تاروں کے ساتھ چھو گئی جسکے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے باعث دونوں مزدور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے ، تاہم واقعہ کی اطلا ع پا کر موقعہ پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، تاحال مزدوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :