گوجرانوالہ، ایف آئی اے ٹیموں کی کارروائی، تین ملزمان کو حراست میں لے لیا

منگل اپریل 23:19

گوجرانوالہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ایف آئی اے ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کرنسی ایکسچینج اور دو ٹریول ایجنسیاں پکڑ کر تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیموں نے کھاریاں اور گجرات میں چھاپے مارتے ہوئے ایک کرنسی ایکسچینج اور دو ٹریول ایجنسیاں پکڑ کر تین ملزمان اکرم، اختر اور عدیل علی کو گرفتار کر لیا ہے، اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک ہزار یورو،ایک لاکھ پانچ ہزار پاکستانی روپے اور سات پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔